جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف

جعل سب انسپکٹر اصلی پولیس نے کیا گرفتار،کیوں بنا جعلی پولیس اہلکار؟ کیے اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملک مدثر احمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔ ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا تھا۔ ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔ ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

Comments are closed.