چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات

0
59

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،ایئر چیف سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرات و بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اور ایئرمین کے جذبہ کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کی۔ معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a reply