لاہور ہائیکورٹ میں‌”کیا” ہو رہا ہے؟ ہوم سیکرٹری جواب دیں، چیف جسٹس برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون سنگز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہائیکورٹ میں موبائل سنگنلز کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ہوم سیکرٹری پنجاب،ایف آئی اے ڈائریکٹر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 28جنوری کو طلب کرلیا .

چیف جسٹس نے کہا کہ اتنے بڑے ٹاور لگنے کے باوجود ہائیکورٹ میں موبائل سگنلز نہیں آرہے ،ہوم سیکرٹری پنجاب بتائیں یہ ہائیکورٹ میں ہوکیا رہا ہے؟

چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں موبائل فون کے سنگز نہیں آ رہے، وکلا اور سائلین کو موبائل فون کے سنگلز کی بندش سے بہت پریشانی کا سامنا ہے، موبائل فون سنگلز میں رکاوٹ آئین کرے آرٹیکلز کے منافی ہے،

درخواست گزار نے عدالت میں‌موقف اختیار کیا کہ موبائل فون کمپنیاں اور پی ٹی اے کی ذمہ دار صارفین کو رکاوٹ کے بغیر سنگلز کی فراہمی کو یقینی بنائے،درخواست گزار نے کہا کہ موبائل فون کے سنگلز میں رکاوٹ کو فوری طور ختم کیا جائے،

Shares: