جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر "بلاول” ہوا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول وین میں کالج کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار کر لیا،پولیس نےفوری طورپرملزم بلاول کوگرفتارکرکے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ خواتین پرکسی قسم کاتشددناقابل برداشت ہے، ایسےافراد کوقانون کے کٹہرےمیں لائیںگے۔

ایک اور کاروائی میں روات پولیس نے راہزنی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث راجہ 302 گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل، ایمونیشن، چاقو اور رقم برآمد۔ ملزمان جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو راہزنی اور ڈکیتی کی واداتوں میں چالان ہو کر جیل جا چکے ہیں۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے، جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جا رہے ہیں

ایک اور کاروائی میں تھانہ بنی پولیس نےسنیپ چیکنگ کےدوران 2 جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ سے پنجاب کے 8 اور اسلام آباد کے 13 جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کےآفس میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتےتھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

ایک اور کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان گرفتار کر لیے، نصیر آباد پولیس نے قتل کے دو ملزمان رفعت اور طاہر کوگرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے ربنواز نامی شخص کو قتل کیا اور وقوعہ کو چھپانے کے لئے نعش کھلی جگہ پھینک دی۔

قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی ارم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا۔نصیر آباد پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Shares: