پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے کیسے؟ جان کر ہوں حیران

0
36

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، سیکورٹی کے انتظامات ہوں گے کیسے؟ جان کر ہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ آج ہو گا، اس حوالہ سے لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں.

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے۔ 17ایس پیز ،48 ڈی ایس پیز،134انسپکٹرزاور592اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ میچ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ٹیموں اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز جاری ہیں۔کرکٹ میچز کاپر امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے گئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی موثرمانیٹرنگ کی جائیگی۔

رائے بابر سعید کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک رواں رکھنا ترجیح ہو گی، کوشش ہے میچز کے دوران شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ پارکنگ کیلئے مقامات مخصوص ہیں ،شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔پاکستا ن بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے تحت لاہور میں 24،25اور 27جنوری کو 03ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply