دوسرا ٹی 20 میچ، بنگلہ دیش نے جیتا ٹاس، بیٹنگ کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوران آج دوسرے میچ کے لئے ٹاس ہو گیا، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جس طرح ہم نے کل باؤلنگ کی تھی ویسے ہی آج کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.کوشش کریں گےجلد وکٹیں حاصل کریں،

بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے،گیند بیٹ پر آئے گی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے تبدیلی کی ہے، ایک نئے کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ پہلے میچ میں حسب توقع شائقین کی بہت بڑی تعداد دکھائی نہیں دی البتہ آج اس میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے،

قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل ہیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.

شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جا رہا ہے،،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے گئے

خیال رہے ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے جس نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی اور 2 میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔

3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جبکہ احسن رضا اور شوزاب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

بنگلہ دیش: محمد محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود۔

Shares: