شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں 5ڈرائی پورٹس کھولنے جارہے ہیں، ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے،چین کے وزیرریلوے میرے پرانے دوست ہیں،چین پاکستان سے محبت کرنے والا ملک ہے،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہے اور ہم چین کے ،ایم ایل ون ہرصورت مکمل ہوگا،فریٹ ٹرینوں پر ٹریکر نصب کیے جائیں گے،دنیا میں اسی کو یادرکھا جاتا ہے جو خدمت خلق کرےمیری زندگی کامقصدایم ایل ون ہے،ایم ایل ون کے بعد مستعفی ہوجاوَں گا، ہم میں کوتاہیاں ہیں، آٹے کا بحران ہے، میں غریب کی آواز ہوں، میری خواہش ہےکہ غریب کو زیادہ روزگار ملے، ایم ایل ون ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا، اکانومی مضبوط ہو گی تو ملکی دفاع، خارجہ پالیسی مضبوط ہو گی

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہے، آٹے کو ہم ڈیل نہیں کر سکے میں نے آٹے کو ایکسپورٹ کرنے کے خلاف آواز کابینہ میں اٹھائی تھی، پاکستان کے پاس آٹے کی مقدار موجود ہے، عمران خان عنقریب لاہور ہیڈ کوارٹر آئیں گے اور پنڈی کیرج کا دورہ بھی کریں گے، ہم نے ٹریکر بنایا لوگ اپنی گاڑیوں کو دیکھ سکتے ہیں. ہماری 354 فریٹ گاڑیاں نظر ہی نہیں آ رہی کہ کدھر گئی، اس حکومت نے دیانت کی بنیاد رکھی ہے، ایک روپے کی چیز ریلوے میں امپورٹ نہیں ہوئی،اس سال ریلوے ٹارگٹ پورا کرے گا،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج میری وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات ہے وہاں سوال کیے جا سکتے ہیں، میں ایک ووٹ کا لیڈرہوں جتنی میری بات مانی جاتی ہے بہت ہے وہاں تو اتحادی موجود ہے، چینی کا مافیا اب قیمت بڑھائے گا، رات بھی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی مضبوط ہونی چاہئے تبھی مہنگائی کم ہو سکتی ہے، چینی کابینہ میں مزید کم کرواؤں گا، چینی کی مہنگائی کے ذمہ دار فیکٹری اونر ہیں.

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیٹی پڑی ہے، لندن جا کر انہوں نے ٹوپیاں نئی خرید لیں اور کچھ نہیں کیا،

Shares: