شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید،سیکریٹری ریلوےاوردیگر کو کل سپریم کورٹ طلب کر لیا.

سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پراظہاربرہمی کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کاتمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بجائے مینوئل ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریلوے کواربوں روپے کا خسارہ ہورہاہے، ریلوےکا نظام چل ہی نہیں رہا،دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جارہی ہے،

چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ ریلوے ، مسافر اور نہ ہی مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ریلوے پر سفر کرنے والا ہر فرد خطرے میں سفر کر رہا ہے، ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ہے، آج بھی ہم پاکستان میں 18ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں،

شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟ جس پر ریلوے کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ہوئی ہے 2افراد کے خلاف کارروائی ہوئی جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی،

چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اہم کیس تھا موجودہ سی او کو پیش ہونا چاہیے تھا،

ریلوے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری،کتنے لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے؟

Shares: