منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقہ شاہین ٹاؤن سے رات 1بجے کے قریب منظور پشتین کو گرفتار کیا .
پولیس ذرائع نے منظورپشتین اورانکے چار ساتھیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مطلوب تھے اور انکو وہاں منتقل کیاجارہا ہے
پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔منظور کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔
منظور پشتین کو ڈیراہ اسماعیل خان منتقل کیا جائے گا.
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں








