لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

0
58

بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن پر حملے کی بڑی کوشش پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ لورا لائی میں پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بدھ کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پولیس لائن میں تین دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو پولیس لائن کے گیٹ پر اڑا دیا

دوسرا دہشت گرد پولیس لائن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا لیکن سیکورٹی اداروں نے اسے ہلاک کر دیا، تیسرے دہشت گرد کو بھی پولیس اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں جن میں سے دو کی جیکٹس پھٹ گئیبں

واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے، پانچ پولیس اہلکار واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں،.جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی، پولیس لائن کی طرف آنے والے راستے سیل کر دئیے گئے اور پولیس و سیکورٹی اداروں کی مزید نفری طلب کر لی گئی .

سیکورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں تینوں مسلح افراد خودکش حملہ آور تھے،ایک خودکش حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا،باقی دوخودکش حملہ آورنےخود کودھماکےسےاڑالیا،واقعےمیں مسلح افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارشہید ہوا،سیکورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی عطاء الرحمان اور خاتون سمیت 3 افرادزخمی ہوئے ،لورالائی فائرنگ کے واقعے کےبعد پولیس لائن کو کلیئر کردیاگیا،

وزیراعلیٰ بلوچستان نے لورالائی پولیس لائن واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےحملہ ناکام بنایا پولیس کےبرقت بھرپورردعمل نے ثابت کیا سیکیورٹی ادارے ہر صورتحال سےنمٹنے کو تیارہیں بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

Leave a reply