86 لاکھ کا فراڈ

0
48

قصور
علاقہ بھر میں فراڈیوں کا گروہ متحرک بیرون ملک بھجوانے کا خواب دکھا کر شہری سے 86 لاکھ روپے کا فراڈ کر لیا
ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست ارسال کر دی ہے انصاف فراہم کیا جائے قصور کے سینئر صحافی داءود احمد قصوری کی پریس کانفرنس
تفیلات کے مطابق تلونڈی غلہ منڈی کے رہائشی مہر داؤد احمد قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ ٹریولز گروپ کے نام سے محمد شعیب اعظم باجوہ،محمد اعظم بوجوہ،عبدالحسیب،عبدالعلیم،زوہیب اعظم،رابعہ اعظم وغیرہ نے شادمان لاہور میں ایک کمپنی بنا رکھی ہے میرے کزن عبدالمنان کو دبئی بنک میں NESTOاور سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کیلئے معاہدہ کیا اور ویزوں کی دستیابی کی یقین دہانی کروائی اور مبلغ 86 لاکھ روپے ایم ایے کمیونیکیشن اکاؤنٹ میں بذریعہ بنک اور اے ٹی ایم جمع کروائے مذکورہ رقم وصولی کا ثبوت بطور اشٹام پیپر بھی حاصل کیا مذکورہ کمپنی سے 16عدد ٹکٹ اور ویزے بذریعہ وٹس آپ وصول کر کے ائیر پورٹ پہنچے تو حکام نے انکے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی جس پر باجوہ ٹریولز کمپنی کے مالکان نے رقم واپسی کا وعدہ کیا جو تا حال وفا نہیں ہو سکا ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور ٓاور وزیر اعظم عمران خاں رقم واپس کروا کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں

Leave a reply