فریال تالپور حاضر ہو، نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں ہوئی سماعت

0
45

فریال تالپور حاضر ہو، نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں ہوئی سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میری عدم حاضری پردرخواست خارج کردی گئی،میری درخواست دوبارہ بحال کی جائے،الیکشن کمیشن نے فریال تالپورکی نااہلی کیلئے دائردرخواست بحال کردی ،الیکشن کمیشن نے فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔

ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔

آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ملی بڑی "خوشخبری” پیپلز پارٹی کا جشن

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

قبل ازیں درخواست گزارایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے الیکشن کمیشن میں گزشتہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہواتھا ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا،فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،خیال رہے الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی

Leave a reply