اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

0
62
parliment

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوراسپیکرکی تنخواہیں،الاؤنسزاورمراعات ایکٹ 1975میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل سینیٹرنصیب اللہ بازئی سمیت 6ممبرکی جانب سے پیش کیاگیا

سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہا کہ اس بل کی بہت اہمیت ہے،چیئرمین سینیٹ اوراسپیکراسمبلی بہت اہمیت کے حامل ہیں،ان دونوں کی تنخواہ کوبڑھایاجائے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت تنخواہیں بڑھانےکافیصلہ مناسب نہیں،جب تک عام آدمی کی معاشی حالت ٹھیک نہ ہوہمیں اس تنخواہ پرگزاراکرناچاہیے،وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں اضافہ نہیں کرایا،معیشت مکمل طورپرٹھیک ہونےتک اس بل کو موَخر کیا جائے،

سینیٹ اجلاس میں ارکان کی تنخواہ اورمراعات بڑھانےپربحث ہوئی، بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینیٹ ایک بااختیارادارہ ہے،ماضی میں بھی کئی لوگوں نےبطورممبرتنخواہ نہیں لی،تنخواہ بڑھانے سے خزانے پراتنا بوجھ نہیں بڑھتاجتنا باقی چیزوں سے بڑھے گا،تنخواہ بڑھانے کا مقصدیہ نہیں کہ وہ تنخواہ لی بھی جائے،

سنیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت کرےگی،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں خطےمیں سب سےکم ہیں،زیادہ ترارکان کاموجودہ تنخواہ میں گزارانہیں ہوتا،ملک کےمعاشی حالت بہت خراب ہیں،اس وقت تنخواہ بڑھانےسےاچھاپیغام نہیں جائےگا،

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارکان پارلیمان کی تنخواہ ضروربڑھانی چاہیئں، سینیٹ میں امیرلوگ بھی ہیں لیکن میرےجیسےمزدورلوگ بھی ہیں،

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ بہت سارےارکان تنخواہ بڑھانے پرخوش ہیں لیکن اس پرسیاست کررہےہیں،جج کی تنخواہ 10لاکھ سے زیادہ ہے،سینیٹ میں ارب پتی بھی ہیں لیکن وہ ڈیڑھ لاکھ چھوڑنے کیلئے تیارنہیں،17گریڈافسرکی تنخواہ بھی ممبرپارلیمنٹ سے زیادہ ہے

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے مطابق مقرر کی جائے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ ، 79 ہزار روپے کی جائے، جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے برابر کرتے ہوئے ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 29 ہزار روپے کی جائے۔ ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے مقرر کی جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ اضافے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔

Leave a reply