قصور / 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی کے دوران 10 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم ناصر ریکارڈ یافتہ ہے جو ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے جس کے خلاف پہلے بھی تھانہ کاہنہ لاہور میں منشیات کے 5 مقدمات درج ہیں
ملزم کو گرفتار کر کے کرولا 20 ماڈل گاڑی نمبری LE- 3043 کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے
انٹ نیشنل مارکیٹ میں برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی راشد ہدایت کی پولیس ٹیموں کو شاباش

Shares: