یوم کشمیر پر متنازعہ فلیکس، تحریک انصاف کا پارٹی رہنما کے خلاف "ایکشن”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم کشمیر پر متنازعہ فلیکس لگانے پر تحریک انصاف کے رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

فلیکش پر ہندو برادری بارے متنازعہ الفاظ درج تھے، تحریک انصاف نے ایکشن لیا اور جنوبی لاہور کے پارٹی رہنما میاں اکرم احسان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بنیادی رکنیت معطل کر دی، رہنما کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کا یہ عمل صحیح نہیں تھا،اور پارٹی پالیسی کے منافی تھا اس ضمن میں ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے.

متنازعہ فلیکس لگانے پر سوشل میڈیا پر بھی میاں اکرم عثمان پر تنقید کی گئی جس پر انہوں نے معذرت بھی کی تا ہم اب تحریک انصاف نے ایکشن لیا ہے اور بنیادی رکنیت معطل کر کے شوکاز بھجوایا ہے جو میاں اکرم کو موصول ہو گیا ہے

Shares: