قصور
حکومت پنجاب بڑے تاجروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام سرکاری ریٹ اور تاجروں کے ریٹ میں زمین آسمان کا فرق
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ مہنگائی اور بڑے تاجروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے قصور اور گردونواح میں صوفی گھی 230 روپیہ فی کلو جبکہ کرن و دوسرے بناسپتی گھی 210 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہے ہیں اس بارے نمائندہ باغی ٹی وی نے جب دکانداروں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ہول سیل فروخت کرنے والے دکاندار حضرات صوفی گھی کے 16 کلو پیکنگ والا گتہ 3580 روپیہ جبکہ کرن و دوسرے کا گتہ 16 کلو والے 16 پیکٹ 3200 روپیہ میں مل رہے ہیں اس حساب سے ہمیں صوفی گھی 223 روپیہ فی کلو مل رہا ہے جو کہ ہم 230 روپیہ فروخت کر رہے ہیں اسی طرف کرن و دوسرے کا گتہ 3200 روپیہ میں مل رہا ہے جو کہ ہمیں 200 روپیہ فی کلو پیکٹ ملتا ہے اور ہم 210 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرکاری طور پر قیمت پنجاب آن لائن ایپلیکیشن پر 180 روپیہ فی کلو درج ہے لہذہ گورنمنٹ بڑے تاجروں کے ریٹ کنٹرول کرے جب ہول سیل فروخت کرنے والے دکاندار حضرات ہمیں سرکاری ریٹوں پر چیزیں فراہم کرینگے تبھی ہم بھی سرکاری ریٹ پر اشیاء فروخت کر سکیں گے
شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: