فیکٹری کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹر ی کی چھت گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ زخمی مزدروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے

وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آبادڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعہ فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر پیش آیا، سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بوائلر پھٹنے سے ملز کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ بھی ہوگئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا۔

Shares: