ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار دفترخارجہ طلب

0
42

ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار دفترخارجہ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول سیزفائرمعاہدے کی خلاف وزری پربھارت سےاحتجاج کیا گیا،گزشتہ روز بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سےبچی زخمی ہوئی تھی.بھارتی فوج نےرکھ چکری، نیزاپیرمیں آبادی کونشانہ بنایا،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کونشانہ بناناعالمی قوانین، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کواپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے.

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، صدر آزاد کشمیر نے اہم اعلان کر دیا

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،

واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں

Leave a reply