اٹارنی جنرل کی سمری پر صدر مملکت نے کئے دستخط، عہدہ ہو گا وزیر کے برابر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خالد جاویدخان کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا ہے،

اس حوالہ سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خالد جاوید خان کواٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی ، جس کے بعد وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالد جاوید خان کاعہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا۔

خالد جاویدخان پیپلزپارٹی کے سابق رہنمااین ڈی خان کے صاحبزادے ہیں،خالد جاوید خان 2018 میں بطوراٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے چکے ہیں

واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اعلی عدلیہ سے متعلق نامناسب الزامات عائد کئے تھے جن سے حکومت نے فوری طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انور منصور کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

عدلیہ کے خلاف بیان بازی برداشت نہیں، وزیراعظم، اٹارنی جنرل سے استعفیٰ مانگا گیا تھا، وزارت قانون

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا عدلیہ کا احترام سب سے مقدم ہے، کسی بھی قسم کی بیان بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسپلن کی خلاف وزری پر سخت کارروائی ہوگی۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے مانگی سپریم کورٹ سے معافی

 

Shares: