لودھراں :گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5 شدید زخمی

0
66

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی گستانی ڈانوراں میں گھر کی چھت گر گئی۔

اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

43 سالہ شخص ایم علی ولد شوکت علی موقع پرجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے

ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال شفٹ کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں

واقعہ کمرے کی چھت کمزور اور خستہ حال ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Leave a reply