رانا ثناء اللہ نے حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے سپریم کورٹ میڈیا ڈائس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ عرصہ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا ریا ہے۔ آج مسلم لیگ ن کے دیگر وکلاء کے ساتھ اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان بار کونسل کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،اداروں کو یرغمال اور مجبور کر کے ان سے کام لیا جا رہا ،اداروں کو یرغمال بنانا رول آف لاء کے خلاف ہے ،موجودگی حکومت سے خیر کی توقیر نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان،پی پی پی اور دیگر تمام سیاسی جماعتیں مہنگائی کے معاملے میں ایک مربوط لائحہ عمل اختیار کر کے سخت احتجاج کریں
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آنے والے ایک ہفتہ میں میاں نواز شریف ٹھیک ہو جائیں گے اور میاں شہباز شریف ملک واپس آ جائیں گے، موجودہ حکومت پانچ سال کیا پانچ ماہ بھی مکمل نہیں کر سکتی ،حکومت تختیاں لگانے کے علاؤہ کچھ نہیں کر رہی۔ موجودگی حکومت نے پولیس کو بھی سیاسی مخالفین کے پیچھے لگا دیا ہے