اثاثہ جات کی نیلامی کے لئے جائزہ اجلاس،علی زیدی نے کی طریقہ کار کو شفاف بنانے کی ہدایت

0
54

اثاثہ جات کی نیلامی کے لئے جائزہ اجلاس،علی زیدی نے کی طریقہ کار کو شفاف بنانے کی ہدایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیرِ صدارت اثاثہ جات کی نیلامی کے جائزے کیلئے بین الاوزارت کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر برائے پراویٹائزیشن محمد میاں سومرو نے شرکت کی

اجلاس میں اثاثہ جات کی نیلامی کیلئےاٹھائے گئے اقدامات اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا. اشتہارات اور نیلامی سے متعلق کاغذات کے جائزے کے بعد منظوری بھی دی گئی،علی زیدی نے نیلامی کے طریقہ کار کو شفاف اور سرمایہ داروں کی پہنچ میں کرنے کی ہدایات دیں.

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں.سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات ملک میں ہوٹل بزنس کیلئے لیز پر دینے سے سیاحت کو فروغ ملے گا. یوں اثاثہ جات سے آمدن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے.

Leave a reply