وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کر لیا

0
83

وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے، افتخار درانی نے بھی استعفیٰ منظور کرنے کی تصدیق کر دی ہے.

باغی ٹی وی نے 31 جنوری کو خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام ،وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ، کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام شامل نہیں کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہو گئی ،کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر.13 معاون خصوصی شامل ہیں

افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی، کس کو کابینہ سے "نکالا” گیا؟

Leave a reply