بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،اضلاع کو لکھا مراسلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں کل جمعرات سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے ،

پی ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا کہ طوفانی ہوا اورموسلا دھار بارشوں کانظام کل پنجاب میں داخل ہوگا، جس سے لاہور اور راولپنڈی ،چکوال، اٹک، خوشاب، جہلم،فیصل آباد، ٹوبہ، جھنگ، سہایوال سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہالپور اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات کریں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری تیز آندھی اور شدید گرج چمک کے طوفانوں کی آمد کا امکان ہے،

ایک طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں جمعرات کو داخل ہوگا جسکے زیر اثر خیبرپختون خواہ ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستسان میں بارش ،برفباری متوقع ہے،

خیبر پختون خواہ میں جمعرات کی شام/رات سے پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، چترال ، سوات ، کالام ،دیر ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ ، کاغان ، ناران ، شوگران میں گرج چمک، تیز آندھی کے ساتھ بارش ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.

صوبہ پنجاب میں ملکہ کوہسار مری ، راولپنڈی، اٹک اور دارلحکومت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹوھار میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں، اسکے علاوہ جہلم ، چکوال، تلہ گنگ ،میانوالی، کلر کہار ،سرگودھا، خوشاب ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری، پیر محل ، ساہیوال، اوکاڑہ ، پتوکی ، لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین، ملک وال ، کھاریاں اور وزیرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

اس دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان،لیہ ، بھکر ،تونسہ شریف، جام پور ، راجن پور ،علی پور ، بہاولپور، ملتان اور بہاولنگر میں گرد آلود جھکڑ( مٹی کے طوفان ) گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کی شام سے شروع ہوگا اور وقفے وقفے سے اتوار کی صبح تک جاری رہے گا

نوٹ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں 28 اور 29 فروری کو گرج چمک کے ساتھ پہلے بارش اور پھر برفباری کے 75 ٪ فیصد امکانات موجود ہیں ۔

دوران طوفان تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں تمام فالوورز سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری طور کھلے آسمان کے نیچے ٹھہرنے یا درختوں، دیوار ، سائن بورڈز کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں ۔

Shares: