قصور بڑے میڈیکل سٹوروں پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری دسکاءونٹ کرکے بھی اصل قیمت سے زیادہ منافع لینے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی محمد علی نے لاہور سے واپسی پر کاہنہ کاچھہ روڈ نیو کاہنہ سٹاپ سے طالب میڈیکل سٹور سے ڈاکٹری نسخے پر دوائی لی جس کی قیمت 578 روپیہ بنی میڈیکل سٹور والوں نے 28 روپیہ ڈسکاءونٹ کرکے 550 روپیہ وصول کئے مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ 5 پرسنٹ ڈسکاءونٹ کا لالی پاپ دینے والے میڈیکل سٹور مالکان 6 روپیہ والی سرنج کے 10 روپیہ وصول کر رہے ہیں حالانکہ سرنج پر درج قیمت 20 روپیہ ہے جبکہ مارکیٹ میں اس شفاء نامی سرنج کی 100 سرنج والی پیکنگ کی قیمت 570 روپیہ ہے اس لحاظ سے 5 پرسنٹ ڈسکاءونٹ کا دعوی کرنے والے لوگوں کو زائد قیمت لگا کر 5 پرسنٹ ڈسکاءونٹ کا لالی پاپ دے کر اصل قیمت سے بھی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں جو کہ انتہائی غلط ہے
لوگوں نے وزیر صحت اور ڈرگ کنٹرول اٹھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ لوگ ڈسکاءونٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹ نا سکیں

بڑے بڑے میڈیکل سٹور لوگوں کو لوٹنے لگے
Shares: