روہڑی حادثہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی، مقدمہ درج، لاشوں کی شناخت ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روہڑی حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی رپورٹ وزارت ریلوے سے طلب کر لی

دوسری جانب روہڑی ٹرین حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا، حادثےمیں 19 افراد جاں بحق اور27زخمی ہوئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا بس ڈرائیورنے لا پرواہی کرتے ہوئے بس ریلوے لائن سے گزارنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ کا ڈروائیور جائے حادثہ سے بس سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا تھا۔ روہڑی کے قریب گزشتہ شب کندھرا ریلوے پھاٹک پر 45اپ پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے لائن عبور کرنے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثہ کے جائے وقوعہ سے ریسکیو اور ملبہ کو ہٹانے کا کام مکمل کردیا گیا۔

ملبہ ہٹانے کے بعددو طرفہ ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔ اپ اور ڈاون ریلوے لائن پر روکی گئی گاڑیوں کو رات گئے اپنی منزلوں کی طرف روانہ کردیا گیا۔بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوچ کے مسافروں کی شناخت کی گئی ہے، ایدھی انفارمیشن سینٹر سکھر کے مطابق جاں بحق ہونیوالے 20 میں سے 12افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں عبدالواحد ولد احمد یار (کراچی ملیر) شہزاد حسین ولد غلام حسین، ظفر اقبال، آصف جاوید ولد محمد ممتاز عمر 47 سال( خوشاب)محمد احسان عمر 30 سال (سرگودھا)، فیض اللہ ولد عبدالکریم( ضلع گانجی) مریم بی بی زوجہ گل احمد عمر 45 سال (سوات) نجمہ سلطانہ (خوشاب) غلام فرید،ظہیر اختر، پیار علی ولد تاج محمد عمر تقریبا 25 سال( گمبٹ کھوڑا)،اعتبار علی ولد تاج محمد عمر 30 سال (گمبٹ کھوڑا)شامل ہیں ،

جاں بحق ہونیوالے باقی لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بلاول زرداری نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

Shares: