قصور
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے 9 ہزار روپے فی کس رقم دینے کی بجائے تین سو روپے فی کس کٹوتی کی جا رہی ہے اکثر خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو صاف جواب دیا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لوٹ مار میں سیاسی، بیوروکریٹ، سرکاری افسران اور صاحب حثیت افراد شامل ہیں وہاں اب صارفین کو رقم دینے والے ایجنٹوں نے بھی دونوں ہاتھوں سے غریب صارفین کو لوٹنا شروع کردیا ہے قصور اور گردونواح میں غریب خواتین کو 9 ہزار روپے فی کس کی قسط فراہم کر دی گئی ہے لیکن تمام ایجنٹ غریب اور مجبور خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں تین سو روپے سے دو ہزار روپے تک کی بطور رشوت لوٹ مار کی جا رہی ہے بعض خواتین کے انگوٹھے لگوا کر ان کو بتایا جا رہا ہے کہ آپکا اکاؤنٹ ہی بند ہو چکا ہے ایسی خواتین کی ساری رقم نو ہزار روپے مکمل طور پر ہڑپ کی جا رہی ہے مقامی خواتین فاطمہ بی بی، عشرت بی بی، نسرین بی بی، نصرت بی بی اور شہناز بی بی وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار
Shares: