پاکستان اور بھارت کے مابین کس مسئلہ پر جنگ ہو سکتی ہے؟ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کیا کہا؟

0
46

پاکستان اور بھارت کے مابین کس مسئلہ پر جنگ ہو سکتی ہے؟ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے تجارتی مسائل اور یو این کے کردار پربات کرنے کی ضرورت ہے،دنیا کو اس وقت 3اہم مسائل کا سامنا ہے،ماحولیاتی تبدیلیاں، ٹیکنالوجی سے متعلق امور اور ملکوں کے اندرونی مسائل شامل ہیں

سابق امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ بطورامریکی سفیر پاکستان کے کئی مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہوسکتی ہے،دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع بہت کم ہوتا جارہا ہے،پاکستانی نوجوانوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سے متعلق مہارت حاصل کرنا ہوگی پاکستان کو اپنی معیشت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا.

سابق امریکی سفیر نے کہا کہ بھارت میں بھی اندرونی مسائل ہیں۔ پاکستان کو بھی ٹیکس کی نمو، ڈومیسٹک مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ مسئلہ کشمیر بھی اہم ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کو اپنا ڈومیسٹک ایجنڈا بھی بنانا چاہیے۔ کشمیر کے مسئلے پردنیا نے ہندوستان کی مذمت کی ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ اس وقت پاکستانیوں کے لیے بھارت سے محبت کرنا بہت مشکل ہے لیکن کوشش کریں، امید ہے کہ مسئلہ ایٹمی جنگ تک نہیں جائے گا، ہم ایٹمی جنگ سنبھال نہیں سکتے۔

Leave a reply