زینب الرٹ بل،مجرموں کو سزائے موت کیوں نہیں؟ سراج الحق نے مخالف کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے زینب الرٹ بل کی مخالفت کر دی،
سراج الحق نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 3ہزاربچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، اس بل میں دفعہ 201اور302 کو شامل کیا جائے،قتل کی سزاتو پہلے ہی قصاص ہے، آپ نے بچوں کے قتل کی سزا کو صرف جیل تک محدود کردیا ہے،
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بل میں سزائےموت کی سیکشن شامل نہیں کی گئی،بل میں قصاص سے متعلق سیکشن کوشامل کیا جائے،قصاص کودباؤ کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ بل کےحوالےسےترامیم آپ سینیٹ سیکرٹریٹ میں دیتے،زینب الرٹ بل کو ابھی پاس کرلیں، ترامیم بعد میں شامل کردیں،
حکومتی رکن شفقت محمود نے کہا کہ بہت سی باتیں کی جارہی ہیں جن میں وزن بھی ہے،بل پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کمیٹی میں زیر غور رہا،بل کو پاس کردیں، ترامیم بعد میں شامل کردیں،
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، قائمہ کمیٹی سے ترامیم کے بعد منظور ہونے والے زینب الرٹ بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا,سینیٹ میں زینب الرٹ بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا