باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین امان اللہ کی وفات پر سیاسی و سماجی و شوبز ست تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈیئن امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی دعا کی.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نامور کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو ہنسانے والاباصلاحیت فنکار آج سب کو اداس کرگیا،امان اللہ نے 860دن تک مسلسل تھیٹر ڈرامے کے ذریعے دنیا میں ایک منفرد ریکارڈ بنایا.

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امان اللہ نے اپنی پرفارمنس سے عوام میں خوشیاں بانٹیں۔ وہ مزاحیہ اداکاری کے شہنشاہ تھے۔

Shares: