وفاقی وزیر مذہبی امور کے سعودی وزیر حج سے رابطہ،کرونا وائرس، زائرین کے حفاظتی انتظامات بارے گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے عمرہ زائرین کیلئے حفاظتی انتظامات پر گفتگو کی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں کیے گئے اقدامات کا مقصد عبادت کرنیوالوں کی جان اور صحت کی حفاظت ہے۔

ڈاکٹر صالح نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جامع پالیسی کے تحت اقدامات سے کرونا وائرس کی صورت حال پر قابو پالیا جائیگا۔ رش کو کنٹرول کرنے کیلئے عارضی طور پر مطاف کے حصہ کو بند کیا گیا تھا جبکہ حرم کے باقی حصوں میں طواف، نماز اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ حرم نبوی میں بھی رش کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں آئندہ حج انتظامات، کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی تازہ ترین صورتحال سمیت صدر پاکستان کی زیر صدارت ہونے والی فکری نشست پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات اور عمرہ زائرین کے حوالے سے سعودی وزیر حج کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ مل کر منبر و محراب کے موثر کردار کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا. وزیراعظم نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بھی سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت دی.

واضح رہے کہ دنیا بھر کے 80 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد دیگر ملکوں کے عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی گئی ہے، 15 اپریل تک ایئر لائنز کو عمرہ کی بکنگ سے روک دیا گیا ہے.

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں

Shares: