شاہ محمود قریشی حلقے میں پہنچے تودوران تقریب سرکاری ملازمین نے کیا مطالبہ کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان تاریخی شہر ہے، ماضی میں ملتان کو وہ توجہ نہیں دی گئی جو دی جانی چاہئے تھی،واسا پر ملتان شہر کا دارومدار ہے، ملتان کے سیوریج سسٹم پر کئی سالوں سے توجہ نہیں دی گئی،جب تک واسا فعال کردار ادا نہیں کرے گا سیوریج کا سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یونین الیکشن ہوتے ہیں تو مختلف حریف حصہ لیتے ہیں، ورلڈ بینک یا کسی اور ادارے سے ملتان کے لئے فنڈنگ لینے کی کوشش کریں گے،ملازمین کو تنخواہیں ملیں گی تو سب کام ہوں گے. 30 سال سے پائپ پڑے ہیں ان کو بدلنے کی کوشش نہیں کی گئی،واسا کو وہ عزت ملنی چاہئے جس کا وہ مستحق ہے،میری خواہش ہے کہ واسا کا ادارہ آگے بڑھنا چاہئے،

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر اس شہر کو سنوارنا ہے ،حالت بہتر کرنی ہے تو واسا دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینشن کرے، اگر کوشش کریں گے تو یہ شہر بہتر ہو سکتا ہے،ملتان کی انتظامیہ نے کافی دلچسپی لی اور وہ فعال ہیں، شہر بڑ ھنے، آبادی بڑھنے سے جو مسائل زیادہ ہوئے ان سے نمٹنا ہو گا، شہر کی صفائی پہلے سے نسبتا بہتر ہے، کچھ چیزوں کی طرف پیشرفت ہوئی ہے، اراکین صوبائی اسمبلی بھی شہر کی بہتری کے لئے کوششیں کریں،ملتان میں سرکاری اداروں میں ورکرز کی کمی پوری کردیا ہے یہاں آکر پتہ چلا پی ایچ اے ملازمین کو تخواہ نہیں مل رہی،تنخواہوں کے معاملے پر پنجاب حکومت سے بات کرونگا

Shares: