باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکات سے زائد کی منظوری دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ،کابینہ نے بھارت سے کیڑے مار ادویات درآمد کرنے کی اجازت نہ دی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں،

اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سےبریفنگ بھی دی گئی،اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کے متعلق منصوبوں‌ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی.

وفاقی کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کابینہ کو بتایا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں سب سے آخر میں مریض سامنے آئے ،

وزیر توانائی عمرایوب کو آج بھی بجلی بلوں پر سوالات کا سامنا کرنا پڑا،کابینہ ارکان نے وزیر توانائی ایوب پر تندوتیز سوالات کئے، کاربینہ ارکان نے کہا کہ بجلی بلوں کا مسئلہ حل کیا جائے، وفاقی کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی.

وزیراعظم نے چینی بحران پرحتمی رپورٹ جمع نہ کرانےپر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزیدکمی کےلیےاقدامات پرتوجہ دیں،مہنگائی میں کمی کے لئے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی.

Shares: