تعلیمی اداروں میں فوٹو سٹیٹ کے 1000 روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ برہم، بڑا حکم دے دیا

0
34

تعلیمی اداروں میں فوٹو سٹیٹ کے 1000 روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ برہم، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نجی سکولوں میں مختلف ایونٹس کے نام پر زائد فیسیں لینے کے کیس پر سماعت ہوئی،

عدالت نے نجی سکول کے منیجر سے استفسار کیا کہ کونسا ایونٹ آپ روز کرتے ہیں ؟،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ عجیب دھندہ بنایا ہوا ہے، والدین کو بلیک میل کرتے ہو،خود بھی کچھ کروگے یا سب کچھ والدین سے وصول کروگے ؟

عدالت نے کہا کہ تعلیم کے نام پرلوگوں کو لوٹ رہے ہیں احساس نام کی چیز نہیں ہے ،ڈائریکٹر نجی سکول ڈاکٹر منصوب صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سکولوں میں کیا ہو رہاہے ؟کچھ علم بھی ہے ؟ڈاکٹر منصوب نے کہاکہ سکولوں کو پابند کیاگیا ہے ٹیوشن فیس کے علاوہ کچھ نہیں لینا،عدالت نے کہا کہ سکولوں میں ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی فیس نہیں لینی.

عدالت نے کہا کہ سپورٹس ڈے کے نام پر ماہانہ 1000 روپے کس بات کے لیتے ہیں ؟،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو سٹیٹ کے 1000 روپے کس بات کے لیتے ہیں ؟، سپورٹس فیس الگ لے رہے ہو تو فزکس اورانگریزی کی ابھی الگ الگ لو ۔عدالت نے نجی سکول کو ٹیوشن فیس کے علاوہ زائد فیسیں وصول کرنے سے روک دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی

Leave a reply