ترکی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا،کوئی وائرس ہمارے اقدامات سے زیادہ طاقتور نہیں،ترک صدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد2 ہوگئی،برازیل کے صدر کے کمیونی کیشن سیکریٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.
ترکی کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق کر دی جس کے بعد احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ترکی میں 16 مارچ سے تمام اسکول ایک ہفتہ کے لیے جبکہ یونیورسٹیاں 3 ہفتہ کے لیے بند رہیں گی-
ترکی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات جاری ہیں،تھرمل کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ بخار میں مبتلا افراد کا دور سے ہی پتہ چلایا جا رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے شہریوں کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ، کوئی وائرس ہمارے اقدامات سے زیادہ طاقتور نہیں ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 177 ہوگئی ،چین میں 21نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 80 ہزار 800 سے زائد ہوگئی،اٹلی میں کورونا سے ایک ہزار سے زائد اموات،مریضوں کی تعداد15 ہزار سےزائد ہو گئی،ایران میں کورونا وائرس سے 429 ہلاکتیں،کیسز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی،جنوبی کوریا میں 67،اسپین میں 86،فرانس میں 61،امریکا میں 41 ہلاکتیں ہوچکیں،
اسپین نے 4 ٹاؤنز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا،نیوجرسی میں 250 ، نیویارک میں 500 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،امریکی ریاست نیویارک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی فرانس اور پرتگال نے بھی اسکول ،یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا،آسٹریلیا میں بھی500 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی








