کرونا وائرس کا خدشہ، سعودی عرب میں مردم شماری کا کام روک دیا گیا

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاطتی انتظامات کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مردم شماری 2020 کا کام روک دیا گیا ہے

سعودی محکمہ شماریات نے مردم شماری، مکانات اور اداروں کے اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رکھی تھی۔سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے سفارش کی تھی کہ مردم شماری کا حتمی مرحلہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ملتوی کردیا جائے جس کے بعد محکمہ شماریات نے سعودی عرب میں مردم شماری کے حوالہ سے تمام کام روک دیا گیا.

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔مریضوں میں 33 سعودی اور 53 غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48 کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے،سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

Leave a reply