کورونا وائرس نے دنیا کے 146 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا،کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 438 ہو گئی
کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 902 تک پہنچ گئی،فلپائن میں کرونا وائرس کے نئے 34 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں،فلپائن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہو گئی ،ناروے نے کورونا سے بچاوَ کےلیے شہریوں کو غیر ملکی سفر سے روک دیا ،
دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے روس نے ناروے کے ساتھ بارڈر سیل کر دیا.روانڈا اور جنوبی افریقی ملک نامیبیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے،انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی،کورونا وائرس سے انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی