کرونا وائرس،امریکہ ایران سے پابندیاں اٹھائے، چین نے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کرونا سے نمٹنے کے لئے ایران کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔
خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ان مشکل اوقات اور عالمی بحران میں ایرانیوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جائے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکی ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں
ایران میں گزشتی 24 گھنٹوں میں 129 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،ایران میں کرونا وائرس کے 15 ہزار کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں
ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کی سکریننگ کی گئی،جن میں سے 73 ہزار 435 افراد میں کرونا وائرس کی بیماری کی علامات موجود تھیں۔ جن پر مزید ٹیسٹ کئے گئے تو ایران میں کرونا کے 14 ہزار 991 مریض سامنے آئے،جن میں سے 853 جان کی بازی ہار گئے
ایران کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے 4996 مریض صحتیاب ہو کر گھروںکو بھی لوٹ گئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 1053 مریض سامنے آئے،جبکہ 129 کی وفات ہوئی








