کرونا وائرس، فرانس میں بلدیاتی الیکشن ملتوی، فرانسیسی صدر نے کی قوم سے بڑی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں،ہمارا مقابلہ ایسی طاقت سے ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،کرونا سے لڑنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا،

فرانسیسی صدر نے عوام کو گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام صفائی کا خیال رکھیں اور خود کو گھروں تک محدود کرلیں،

صدر میکرون نے کرونا کے خطرےکے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیا،فرانس بھر میں کل دن بارہ بجے سے کم از کم اگلے پندرہ دن تک ایمرجنسی نافذ کی جائے گی.فرانس نے اپنے بارڈز یورپین یونین کے لیے 30 دن کے لیے بند کر دیے

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں 1210 نئے کیسزز اور 12 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے.

Shares: