کرونا وائرس، کس ملک میں ہوئی 4 پاکستانیوں میں کرونا کی تشخیص؟

0
43

کرونا وائرس، کس ملک میں ہوئی 4 پاکستانیوں میں کرونا کی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد340ہوگئی

اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9ہزار ہوگئی،اسپین میں کرونا کے کیسز میں 25فیصد روزانہ کی بنیا د پر اضافہ ہو رہا ہے،اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد4ہوگئی،کرونا سے متاثرہ چاروں پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

اسپین میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،اسپین میں کرونا وائرس کے باعث نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اس دوران ایک پاکستانی کو خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے روک لیا. بغیر ایمبرجنسی کے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم 100 یورو جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کی قید کی سزا رکھی گئی ہے.

اسپین کے وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے.اسپانوی وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Leave a reply