قصور
تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا فوری ایکشن ہواٸی فاٸرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے گرفتار
سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے کی تصاویر وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لٸے گٸے
ملزمان اسد اور حسن دونوں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ون ویلنگ کرتے رہے اور اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے
ملزمان اپنی غیر قانونی حرکات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کرتے رہے
تھانہ سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا
اور ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے

ون ویلنگ اور فاٸرنگ ایک ساتھ
Shares: