باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے برطانیہ میں سب مقامات جہاں سیاحوں کا رش ہوتا تھا ، ویران ہو گئے

برطانیہ میں کرونا وائرس کے 3 ہزار کے قریب مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، برطانیہ میں کرونا سے 35 اموات ہوچکی ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں اہم تاریخی مقامات جہاں سیاحوں کا رش رہتا تھا وہ جگہیں خالی ہوگئی ہیں، میوزیم اور تھیٹر بھی بند کر دیئے گئے ہیں، ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تا ہم جن لوگوں نے جانا ہوتا ہے وہ ٹرین پر سیٹ تلاش کرتے نظر آتے ہیں ، ٹرینوں میں مسافروں میں بھرپور اضافہ ہوا ہے.

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں سے گھروں میں کام کرنے، غیر ضروری طور پر ہوٹلز، ریسٹورینٹ جانے سے گریز کا مشورہ دیا ساتھ ہی شہریوں سے ایک دوسرے کے ساتھ فاصلہ رکھنے کا مشورہ بھی دیا

برطانوی وزیراعظم کا کنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، لندن بھی اس سے متاثر ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے۔ برطانیہ میں چوالیس ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں

لندن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرینوں، سینماز پر شہریوں کے آپس میں ملاقات کے مواقع موجود ہوتے ہیں، سینماز بند کر دئے گئے لیکن ٹرینین چل رہی ہیں جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے، شہری حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو زور دیتے ہوئے عالمی برادری کو ایک دوسرے سے تعاون کے لیے کہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کے علاوہ جی 20 ممالک کے باہم افہام وتفہیم اور تعاون ضروری ہے

برطانیہ میں کرونا وائرس ٹیسٹ سے انکار پر اب ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی
Shares: