پاکستان میں کرونا کے کل مریض کتنے؟ ظفر مرزا نے کہا کہ 3 دن کے لئے از خود کر لیں لاک ڈاؤن

0
43

پاکستان میں کرونا کے کل مریض کتنے؟ ظفر مرزا نے کہا کہ 3 دن کے لئے از خود کر لیں لاک ڈاؤن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی طور پر کیا کام ہو رہا ہے سب سامنے آ رہا ہے،وفاق ،صوبوں میں مکمل ہم آہنگی ہونی چاہئے، تمام وزراء اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک اور اہم بات کہ فرنٹ پر ہیلتھ ورکر کام کر رہے ہیں ان کی حفاظت سب سے بڑی ترجیح ہے، انکی حفاظت، ٹریننگ کے لئے اقداما ت کررہے ہیں.

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسوقت پوری دنیا میں 186 ممالک میں کرونا پھیل چکا ہے اور اسکے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، 2 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ 92 ہزار لوگ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں،ہم بار بار بتا رہے ہیں کہ اس سے مکمل طور پر لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں،

پاکستان مین اسوقت 4046 کرونا کے مشتبہ مریض ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 534 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 105، سندھ میں 259، کے پی میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت میں 30 ، اسلام آباد میں 10، کشمیر میں ایک کیس ہے.

پاکستان میں کرونا کے 3 مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دو پشاور مین ہوئی ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہمارے داخلی پوائنٹ پر 1991 نئے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں، 1.4 ملین لوگوں کی پاکستان میں سکریننگ ہو چکی جو باہر سے آئے، 6304 لوگ ایران سے آئے ان کا تعلق بلوچستان سے 3421 لوگ ، کے پی سے 177 ،پنجاب سے 2102 ، سندھ سے 1059، کشمیر سے 14، گلگت سے 523 لوگ واپس آئے، ہم ان تمام لوگوں کو قرنطائن کریں گے، آج کے دن 3378 لوگ ہیں جو مختلف صوبوں میں قرنطائن ہیں. پاکستان میں اسوقت 14 لیبارٹریز کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، یہ چاروں صوبوں میں اور گلگت بلتستان میں ہیں. آنے والے دنوں میں لیبارٹریز میں مزید اضافہ کرین گے

ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاط کریں، لوگوں سے ملتے ہوئے کم از کم دو دو فٹ کا فاصلہ رکھیں، اس بیماری کا وائرس کا جو پھیلاؤ ہے ااس سے احتیاط ضروری ہے. ہم پھر اس کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں. ہفتہ اتوار چھٹیاں ہیں ،شہریوں کو گھرون میں رہنا چاہئے، باہر نہ نکلیں، 3 دن کے لئے گھروں میں رہنے کی پریکٹس کر لیں.

Leave a reply