پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے افراد صحتیاب ہوئے؟ا عدادوشمار جاری

پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے افراد صحتیاب ہوئے؟ا عدادوشمار جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے اسوقت مریضوں کی تعداد 799 ہے

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 799 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 104،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،

کرونا وائرس کے حوالہ سے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار دیئے گئے ہیں. 6 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،

میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں،

Comments are closed.