جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش تیار کرنیوالے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں پولیس اورانتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتارکر لیے
پولیس نے جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے ڈرم قبضے میں لے لئے ،شریف پورہ پلی جی ٹی روڈ اورپولیس تھانہ سول لائن کے علاقے کمبوہ پان شاپ جناح روڈ کے گودام پر چھاپہ مارا ،جعلی کیمیکلز تیار کرنیوالے ملزمان بشارت ،حیات،مدثر اقبال اورمبشر اقبال کو گرفتار کر لیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کولوٹنے والا مافیاء کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس اورانتظامیہ ایسے عناصر کی سختی سے سر کوبی کریں۔








