باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کینٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والوں کو پکڑ لیا

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 24 سے زائد مشتبہ افراد کراچی سے لیاقت پور سفر کر رہے تھے،پٹرولنگ افسران نے قومی شاہراہ پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب ٹرالر کو شک کی بنیاد پر روکا،ڈرائیور نے بھاری رقم کے عوض ان کو کراچی سے لارہا تھا، موٹروے پولیس نے کرونا تشخیصی میڑیکل ٹیم کو موقع پر بلا لیا،موٹروے پولیس افسران نے تمام افراد مشتبہ کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،جس کی وجہ سے شہری اپنے علاقوں کو جانا چاہتے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکے، دو روز قبل بھی میانوالی سے چند افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو کینیٹینر ٔپر سفر کر کے کراچی سے میانوالی پہنچے تھے

سکھر میں بھی گزشتہ روز ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے

Shares: