اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں، گورنر پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عوام کورونا خطرات کو سنجیدہ لیں حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں،
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹلی اور فرانس جیسے حالات سے بچنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں ،کورونا سے نمٹنے کےلیے قوم کو ایک ہونا ہوگا ،ہر فرد ذمہ داری پورے کر ے کورونا بحران سے متاثر غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،ریاست بے سہارا لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کر یں گی ،
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بحران سے متاثر افرادکی مدد کلیےے مخیر حضرات کوآگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا،وزیر اعظم عوام دوست وژن کے تحت پالیساں بنا رہے ہیں ،خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں,اگر عوام نے گھروں میں رہنے کی اپیل نا مانی تو سختی سے بھی گریز نہیں کرینگے،حکومت کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کرے گی,
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام حکومت کے ساتھ ہے،کورونا کےخلاف اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے،یہ وقت ملک میں کورونا سے بچاوَ کےلیے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے، اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں،








