کرونا وائرس ،دنیا بھر میں 33 ہزار 976 اموات، مریض 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہیں کرونا وائرس سے 33 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے 199 ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 270 ہو گئی ہے
دنیا بھر میں کرونا سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 756 ہوئیں جس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی۔
امریکا میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے 2484 افراد ہلاک ہو چکے.برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1228 ہو گئی، جب کہ 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 771 جانیں نگل گیا، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 541 افراد ہلاک اور 62 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
کرنا وائرس سے بیلجیئم میں 431، سوئٹزرلینڈ میں 300، جنوبی کوریا میں 152، برازیل میں 136 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 131 افراد جاں بحق، 9 ہزار سے زائد متاثرہ وئے، پرتگال میں 119 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 114، سوئیڈن میں 110، آسٹریا میں 86، ڈنمارک میں 72، فلپائن میں 71، ایکواڈور میں 58، جاپان میں 54، بھارت میں وائرس سے 27 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں
پاکستان میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اسپین میں ایک ہی دن میں 861 افراد ہلاک ہوئے، انڈونیشا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے.