بھائی کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے میر شکیل الرحمان کراچی پہنچ گئے، کس کے حکم پر؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اراضی سیکنڈل میں گرفتار میر شکیل الرحمان اپنے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے، نیب نے انہیں جانے کی اجازت دی

نجی اخبار کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے میر شکیل الرحمٰن کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد میر شکیل الرحمان رات گئے کراچی پہنچ گئے تھے۔ نیب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے ہدایت کی کہ میر شکیل الرحمٰن کو مقررہ تاریخ 7 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ میرشکیل الرحمٰن کو اپنے بھائی کی تدفین میں شرکت کی اجازت انصاف کےتقاضوں اور انسانی ہمدردی کے تحت دی جاتی ہے۔

میر شکی الرحمان کے کراچی جانے کی اجازت پر نیب پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جس پر انہیں کراچی جانے کی اجازت دیدی گئی۔

جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمان گزشتہ روز کراچی میں وفات پا گئے تھے جن کی تدفین آج کراچی میں ہو گی۔

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو اراضی سیکنڈل کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے،میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے

نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

Shares: