پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟ کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار 1970 تک بہتر تھا بدقسمتی سے ہمارے پاس طبی آلات نہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف یقین دہانی کراناچاہتا ہوں،15جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے تھے،جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے،70سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،کورونا کے باعث پوری دنیا میں حفاظتی سامان کی طلب بڑھ گئی،چین نے ہمیں حفاظتی سامان اورسہولیات دینے میں مدد کی، کوشش ہے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے عملے کو سب سے پہلے حفاظتی سامان دیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہیلتھ ورکر کے لئے جو کرونا کے لئے کام کر سکیں ان کے لئے ویزے کھول دیئے ہیں ہم پاکستان میں طبی عملے کو سپورٹ کریں گے، ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم آپ کو سہولیات دیں گے، کرونا کی حد کہاں تک بڑھے گی ایک ہفتے تک واضح ہو جائے گا، اللہ کا خاص کرم ہے ہمارے ملک پر ،یہاں دنیا کی نسبت ہلاکتوں کی تعداد کم ہے، ایک ہفتے تک اندازہ ہو جائے گا، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ حکومت طبی عملے کے ساتھ ہے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے.

Shares: